0
Sunday 13 Dec 2020 22:17

بلتستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام ''ہفتہ پہاڑ'' منانے کا فیصلہ

بلتستان یونیورسٹی کے زیر اہتمام
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے فلک بوس پہاڑوں کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے بلتستان یونیورسٹی نے ہفتہ پہاڑ منانے کا اعلان کر دیا۔ ہفتہ پہاڑ کے حوالے سے خصوصی تقاریب ہونگی، انچن کیمپس سکردو میں پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسب سے کوئز مقابلے ہونگے، مقابلے کے شرکاء کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ میں 15 سال سے کم عمر کے طلباء شرکت کر سکیں گے جبکہ دوسرے گروپ میں 15 سال سے زائد افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریری مقابلے بھی ہونگے اور ساتھ پہاڑوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے فن مصوری کے مقابلے بھی ہونگے۔ یونیورسٹی آف بلتستان، یو این ڈی پی گلاف ٹو پروجیکٹ کے اشتراک سے پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ پہاڑ منایا جائے گا۔ ہفتہ پہاڑ کی مناسبت سے یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیکنگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا، ڈائریکٹر اکیڈمکس یونیورسٹی آف بلتستان ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف بلتستان اور گلاف ٹو پروجیکٹ کے زیر اہتمام تقریبات کے انعقاد کا مقصد پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پہاڑوں میں بسنے والے باسیوں کی مشکلات کو اجاگر کرنا ہے۔ طلباء ہفتہ پہاڑ کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں بھر پور شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 903508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش