QR CodeQR Code

مرحوم آیت اللہ یزدیؒ امام خمینیؒ کے عظیم شاگرد اور رہبر انقلاب کے دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، راجہ ناصر عباس

13 Dec 2020 22:56

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ محمد یزدی رحمت اللہ علیہ کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے مایہ ناز عالم دین، جامعہ مدرسین قم کے سربراہ آیت اللہ محمد یزدی دنیا سے انتقال فرما گئے ہیں، آیت اللہ یزدی کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ آیت اللہ محمد یزدی رحمت اللہ علیہ کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے خانوادہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، مرحوم آیت اللہ یزدیؒ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ کے عظیم شاگرد، سابق چیف جسٹس اور رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای دیرینہ انقلابی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، خداوند متعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 


خبر کا کوڈ: 903516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903516/مرحوم-ا-یت-اللہ-یزدی-امام-خمینی-کے-عظیم-شاگرد-اور-رہبر-انقلاب-دیرینہ-انقلابی-ساتھیوں-میں-شمار-ہوتے-تھے-راجہ-ناصر-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org