QR CodeQR Code

علامہ تصور جوادی کی آئی ایس او آزاد کشمیر ڈویژن کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

13 Dec 2020 23:43

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سید قمر عباس کاظمی خط امام خمینی و راہ شہید عارف الحسینی پر عملاً گامزن رہتے ہوئے نظام ولایت فقیہ کی عملی پیروی اور ملت تشیع کے وقار و سربلندی نیز وحدت بین المومنین کے لیے حسب سابق کوشاں رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے سید قمر عباس کاظمی کو دوسری مرتبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر ڈویژن کا صدر منتحب ہونے پر دل کی عمیق گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ خط امام خمینی و راہ شہید عارف الحسینی پر عملاً گامزن رہتے ہوئے نظام ولایت فقیہ کی عملی پیروی اور ملت تشیع کے وقار و سربلندی نیز وحدت بین المومنین کے لیے حسب سابق کوشاں رہیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کی کابینہ کی جانب سے قمر عباس کاظمی کو مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالی سے قمر عباس کاظمی کی توفیقات خیر میں اضافہ کے لیے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 903527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903527/علامہ-تصور-جوادی-کی-ا-ئی-ایس-او-ا-زاد-کشمیر-ڈویژن-کے-نومنتخب-صدر-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org