QR CodeQR Code

پاراچنار، لنڈا بازار دھماکہ کی پانچویں برسی، حکومتی اعلانات آج تک عملدرآمد کے منتظر

14 Dec 2020 00:39

اس روز لوگ لنڈا بازار میں شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم سویٹرز، کوٹ اور بوٹ وغیرہ خریدنے میں مصروف تھے کہ اس دوران لنڈے کے سامان میں چھپایا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جسکے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں 13 دسمبر 2015ء بروز اتوار تاریخ کا پر آشوب دن، جب غریب اور مزدور لوگ لنڈا بازار میں شدید سردی سے بچنے کے لئے گرم سویٹرز، کوٹ اور بوٹ وغیرہ خریدنے میں مصروف تھے کہ اس دوران لنڈے کے سامان میں چھپایا گیا بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 23 افراد شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے، جن میں لنڈا بیچنے والا گوہر علی اور اس کے دو بیٹے شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اس وقت کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے شہید گوہر علی کے بیٹیوں کو سرکاری نوکری دینے اور دیگر شہداء کی فیملیز کے لئے مالی امداد کے علاوہ ان کے لواحقین کو نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ اعلان صرف اعلان کی حد تک ہی محدود رہا، متاثر ہونے والے گھرانے آج تک حکومتی اعلان پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ اسی طرح زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کے اعلانات بھی محض اعلانات کی حد تک تھے، بیشتر زخمی مستقل طور پر معذور ہوچکے اور بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 903535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903535/پاراچنار-لنڈا-بازار-دھماکہ-کی-پانچویں-برسی-حکومتی-اعلانات-ا-ج-تک-عملدرا-مد-کے-منتظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org