QR CodeQR Code

عوام کو منظم کرنے کے دعویدار خود آپس میں متصادم کا شکار نظر آئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

14 Dec 2020 09:10

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کے لیے زندہ باد کے نعرے لگنے چاہئیں، بلاول زرداری کے استقبال کے لیے 50 سے زیادہ کارکنان نہیں پہنچے، مولانا کے متوالے لیگی قائدین کو جلسہ گاہ داخلے پر ذلیل کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ لاہوریوں نے ایک مرتبہ پھر آل پاکستنا لوٹ مار ایسوسی ایشن کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور نے سیاسی کرپشن اوربد دیانتی کی بارش میں بھیگی پی ڈی ایم قیادت کو ناکام کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مودی اوراجیت دیول کا بیانیہ لے کرآنےوالی پی ڈی ایم کو شرم سے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی خجالت مٹانے کے لیے جا کر دریائے راوی میں ڈبکیاں لگانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو منظم کرنے کے دعویدار خود آپس میں تصادم کا شکار نظر آئے ہیں۔ پنجاب کے صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی عوام میں مقبولیت کا بھانڈا بیچ گریٹر اقبال پارک میں پھوٹ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کے لیے زندہ باد کے نعرے لگنے چاہئیں۔ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ بلاول زرداری کے استقبال کے لیے 50 سے زیادہ کارکنان نہیں پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا کے متوالے لیگی قائدین کو جلسہ گاہ داخلے پر ذلیل کرتے رہے۔
 


خبر کا کوڈ: 903566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903566/عوام-کو-منظم-کرنے-کے-دعویدار-خود-آپس-میں-متصادم-کا-شکار-نظر-آئے-ہیں-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org