0
Monday 14 Dec 2020 09:30

صدر عارف علوی کی پہاڑوں پر 600 میٹر چڑھائی اور 20 کلومیٹر لمبی واک

صدر عارف علوی کی پہاڑوں پر 600 میٹر چڑھائی اور 20 کلومیٹر لمبی واک
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بعد از فجر7 بجے صبح میں لمبی، قریب فطرت واک کے لیے گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سفر میں میرا 17 سالہ پوتا ظافر میرے ساتھ تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ پہلے ہم نے مارگلہ میں ٹریل-5 کی۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ ہم نے ہرن، بندر، پرندے اور دیگر جانور دیکھے۔ خوبصورت پاکستان۔ انہوں نے لکھا ہے کہ راستہ صاف تھا، ظاہر ہوا کہ ہم پاکستانی زیادہ ذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ یہ میرے لیے باعث فخر ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا ہے کہ تقریباً چار بجے تک میری واک جاری رہی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا ہے کہ میں پروٹوکول کے بغیر نقل و حرکت کی کوشش کرتا ہوں تاکہ ان لوگوں کو تکلیف نہ ہو جو پاکستان کے حقیقی مالک ہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ تقریبا 20 کلومیٹر چلا اور 600 میٹر چڑھائی کی جو کہ 182 منزلوں کے برابر ہے۔ صدر مملکت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایک عمدہ دن گزارا اور اللہ کے فضل سے میں مکمل فٹ ہوں۔ انہوں نے تالی بجانے کا سائن بھی اپنے پیغام کے ساتھ شامل کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش