0
Monday 14 Dec 2020 17:52

پنجاب میں بیواوں اور یتیموں کو سہارا دینے کا فیصلہ

پنجاب میں بیواوں اور یتیموں کو سہارا دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بیواوں اور یتیم کو سہارا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو "سرپرست" پروگرام شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ پنجاب میں وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت مختلف مستحق طبقوں کیلئے فلاحی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ اسی مقصد کے تحت وزیراعلی پنجاب نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو پنجاب میں بیواوں اور یتیموں کی فلاح کیلئے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پروگرام کو "سرپرست" کو نام دیا گیا ہے، جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بیواوں اور یتیموں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ ان کے خصوصی کارڈز بنائےجائیں گے اور ان کی کفالت کے ذریعے سرکاری سطح پر ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 903590
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش