0
Monday 14 Dec 2020 11:48

خانہ کعبہ کے کلید بردار کے ترجمان کی لیاقت بلوچ سے ملاقات

خانہ کعبہ کے کلید بردار کے ترجمان کی لیاقت بلوچ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار کے ترجمان میاں عبدالرحمن کی لاہور میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ملاقات کی۔ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے جس سے دنیا کا ہر ملک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے کہ جلد کورونا کی صورتحال بہتر ہو اور وہ پہلے کی طرح خانہ کعبہ کا طواف کر سکیں اور روضہ رسولؐ پر حاضری دے سکیں۔ خانہ کعبہ کے کلید بردار کے ترجمان میاں عبدالرحمن نے کہا کہ کورونا کے بگڑتے حالات کے پیش نظر ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ اس وبا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کرے۔
خبر کا کوڈ : 903592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش