QR CodeQR Code

اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر بم دھماکے کا منصوبہ ناکام، 3 دہشتگرد گرفتار

14 Dec 2020 14:22

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان میں رابطوں کا انکشاف کیا ہے، افغانستان میں کالعدم تنظیم نے دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کی۔


اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار دہشتگردوں نے 4 دھماکے کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں دھماکا کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان میں رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تنظیم نے دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کی۔


خبر کا کوڈ: 903634

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903634/اسلام-آباد-اسٹاک-ایکسچینج-پر-بم-دھماکے-کا-منصوبہ-ناکام-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org