1
Monday 14 Dec 2020 20:47

یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن

یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عوام آج سے ہی لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دیں، واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حکومت 31 جنوری تک مستعفی ہو جائے۔ جاتی امرا میں پی ڈی ایم رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ سربراہ پی ڈی ایم  مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 31 دسمبر تک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعفے اپنی جماعت کے قائدین کو دے دیں گے۔ فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر حکومت مستعفی نہ ہوئی تو یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں کل تاریخی اور فقید المثال اجتماع منعقد ہوا، پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے کل تاریخی اعلامیے پر بھی دتسخط کر دیئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی کمیٹیوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے دیا گیا شیڈول برقرار رہے گا۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ  ہم میڈیا کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکمران میڈیا کو گھر کی لونڈی بنانے کی سازش کر رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 903704
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش