QR CodeQR Code

کورونا کیسز میں اضافہ، پشاور کے مزید 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

14 Dec 2020 22:19

ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن تور کانڑے ماشو گگر، محلہ عمر خیل موسیٰ زئی، بالو خیل بڈھ بیر اور جلال ٹاؤن بدھو ثمر باغ میں نافذ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے مزید 4 علاقوں میں شام 6 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن تور کانڑے ماشو گگر، محلہ عمر خیل موسیٰ زئی، بالو خیل بڈھ بیر اور جلال ٹاؤن بدھو ثمر باغ میں نافذ کیا گیا ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاون کے دوران انٹری مکمل طور پر بند ہوگی، علاقوں میں تندور اور میڈیکل اسٹور کے علاوہ دکانیں بند رکھی جائیں گی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 903731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903731/کورونا-کیسز-میں-اضافہ-پشاور-کے-مزید-4-علاقوں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org