0
Monday 14 Dec 2020 22:30

اسلام آباد، نجی ہوٹل سے لڑکے اور لڑکیاں فرار ہوتے ہوئے دو لڑکیاں گر گئیں، ایک جاں بحق

اسلام آباد، نجی ہوٹل سے لڑکے اور لڑکیاں فرار ہوتے ہوئے دو لڑکیاں گر گئیں، ایک جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے نواحی علاقے لوہی بھیر میں ایک ہوٹل کے کمرے سے دو لڑکیاں نیچے جا گریں، واقعے میں ایک لڑکی جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے کمرے سے دو لڑکوں نے بھاگنے کی کوشش کی، سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک لڑکا بھی زخمی ہوا، دونوں لڑکیاں سگی بہنیں ہیں اور گجرات کی رہائشی ہیں، اس حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں ہوٹل کے فلور سے 2 لڑکیوں کے گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ہوٹل کے کمرہ میں پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس کو صبح اطلاع ملی کہ کمرے سے 2 لڑکیاں نیچے گری ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایک لڑکی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری زخمی ہے، دونوں لڑکیاں سگی بہنیں ہیں اور گجرات کی رہائشی ہیں، ہوٹل کے کمرے میں موجود دو لڑکوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی، جس سے ایک لڑکا زخمی ہوگیا، پولیس نے دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا، شناخت عبداللہ اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالی لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 903733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش