0
Monday 14 Dec 2020 23:33

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں پہلی دراڑ، رکن اسمبلی کا استعفے سے انکار

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی میں پہلی دراڑ، رکن اسمبلی کا استعفے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے استعفی دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندھ اسمبلی کے رکن علی نواز مہر نے پارٹی قیادت کو استعفی جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ علی نواز مہر سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 21 گھوٹکی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی نواز مہر پیپلزپارٹی قیادت سے نالاں ہیں۔ علی نواز مہر نے گھوٹکی ضمنی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی امیدوار کی مخالفت کی تھی، واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے تمام ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے استعفے طلب کیے ہیں۔ قریبی زرائع کا کہنا ہے کہ علی نواز مہر نے اگر استعفی دیا تو انہیں خدشہ ہے کہ ان کا استعفی منظور نہ کر لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 903745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش