QR CodeQR Code

نیپرا نے بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

14 Dec 2020 23:41

نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی اور بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔ نیپرا نے بتایا کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس فیصلے سے بجلی صارفین پر 12 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کے مطابق ستمبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 3 روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی اور بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ تھی۔ نیپرا نے بتایا کہ صارفین سے اضافی وصولی دسمبر کے بلوں میں کی جائے گی اور فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 903746

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903746/نیپرا-نے-بجلی-1-روپے-11-پیسے-فی-یونٹ-مہنگی-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org