0
Tuesday 15 Dec 2020 09:42

ری پبلکن کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار آئین اور عوام کی رائے ماننے سے انحراف ہے، جوبائیڈن

ری پبلکن کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار آئین اور عوام کی رائے ماننے سے انحراف ہے، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کی رائے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی الیکٹورل کالج کی جانب سے ٹرمپ کی شکست کے باضابطہ اعلان کے بعد اپنے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ ری پبلکن کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار آئین اور عوام کی رائے ماننے سے انحراف ہے۔ نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی الیکشن کمیشن نے انتخابات میں جوبائیڈن کی فتح اور ٹرمپ کی شکست کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کی تمام 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے تصدیق کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 903800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش