QR CodeQR Code

مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے خلاف ایف آئی آر حکومت کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے، مریم اورنگزیب

15 Dec 2020 10:55

اپنے ایک بیان میں پی ایم ایل کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جھوٹی حکومت کی ایف آئی آر تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب وزیرِاعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ عمران صاحب، پارلیمنٹ کے جنگلے توڑنے پر پرچہ تو آپ پر درج ہونا چاہیے۔ ایک بیان کے ذریعے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مینارِ پاکستان پر ہونے والے جلسے پر پی ڈی ایم کی قیادت کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جھوٹی حکومت کی ایف آئی آر تاریخی جلسے کی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے، جلسہ چھوٹا دکھانے کی ترجمانی سے ہلکان وزیرِاعظم عمران خان اور کرائے کے ترجمانوں کو چُلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جلسہ چھوٹا دکھانے کے پراپیگنڈے میں بدترین ناکامی اور لاچاری پر جھوٹا پرچہ درج کیا گیا۔ انہوں نے وزیرِاعظم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب پرچے کاٹ کر آپ نے اپنی فسطائی، آمرانہ اور غیر جمہوری سوچ کو مزید بے نقاب کیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کی مسلم لیگ (ن) کے قائدین کے خلاف ایف آئی آر ان کی گھبراہٹ اور خوف کا ثبوت ہے۔


خبر کا کوڈ: 903813

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903813/مسلم-لیگ-ن-کے-قائدین-خلاف-ایف-ا-ئی-ا-ر-حکومت-کی-گھبراہٹ-اور-خوف-کا-ثبوت-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org