QR CodeQR Code

جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہونگے، احسن اقبال

15 Dec 2020 11:25

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل کے رہنماء کا کہنا تھا کہ اپوزیشن، حکومتی ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔ احسن اقبال نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن، حکومتی ترجمانوں کے ٹائم ٹیبل پر نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 425 نشستیں ہیں اور جب 425 استعفے آئیں گے تو ضمنی نہیں جنرل الیکشن ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اراکین اگلے الیکشن کے لیے رابطے کر رہے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 903819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903819/جب-425-استعفے-آئیں-گے-ضمنی-نہیں-جنرل-الیکشن-ہونگے-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org