QR CodeQR Code

پنجاب کے پرائیویٹ سکولوں میں بغیر اجازت کوئی کتاب پڑھانے پر پابندی عائد

15 Dec 2020 12:13

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کو پابند کر دیا ہے۔ تمام پرائیویٹ سکول پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے اجازت کے بغیر کوئی کتاب سکول میں نہیں پڑھا سکیں گے۔ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی کتاب، سپلمنٹری میٹریل بھی سکول میں پڑھانے سے قبل سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں کیلئے نیا حکم آگیا ہے۔ سکولز پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی کتاب یا سپلمنٹری میٹریل نہیں پڑھا سکیں گے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام پرائیویٹ  سکولوں کو احکامات کا پابند کر دیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کو پابند کیا ہے۔ تمام پرائیویٹ  سکول پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے اجازت کے بغیر کوئی کتاب سکول میں نہیں پڑھا سکیں  گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی کتاب، سپلمنٹری میٹریل بھی سکول میں پڑھانے سے قبل سرٹیفکیٹ لینا لازمی ہوگا۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ احکامات کیخلاف ورزی پر پرائیویٹ سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق تمام پرائیویٹ  سکولوں پر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 903831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903831/پنجاب-کے-پرائیویٹ-سکولوں-میں-بغیر-اجازت-کوئی-کتاب-پڑھانے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org