0
Tuesday 15 Dec 2020 12:21

سندھ ہائیکورٹ، 2008 پلاٹوں پر قبضہ کیس میں فریقین کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ، 2008 پلاٹوں پر قبضہ کیس میں فریقین کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں 2008 پلاٹوں پر قبضے کے کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل 15 دسمبر کو بھينس کالونی ميں قبضے ختم کرانے کیلئے متاثرين کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، سندھ حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ خاتون درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی لے لی گئی، مگر پلاٹوں پر قبضہ ہوگیا ہے۔ جسٹس عرفان سعادت خان نے سوال اٹھایا کہ اپنے لیے انصاف لینے کیلئے آپ کو 23 سال لگ گئے؟ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 23 سال سے ہر فورم پر دھکے کھا رہے ہیں، ہمارے پلاٹوں پر بھینس کالونی بنا کر باڑے بنا دیئے گئے، جبکہ پلاٹوں کی پوری رقم ادا کرنے کے باوجود الاٹمنٹ آرڈر نہیں دیا جا رہا۔ عدالت نے جنوری کے دوسرے ہفتے میں فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 903840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش