QR CodeQR Code

جرمنی نے کورونا ویکسین کی جلد منظوری کیلیے یورپی یونین پر دباؤ بڑھا دیا

15 Dec 2020 12:25

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمن چانسلر اور جرمنی کی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین کی منظوری کا جلد فیصلہ نہ کیا گیا تو یورپی یونین کی اہلیت پر سوال اٹھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی مشترکہ ویکسین کے استعمال کی جلد منظوری کے لیے یورپی یونین پر دباؤ بڑھا دیا۔ جرمن اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور جرمنی کی وزارت صحت چاہتی ہے کہ یورپین میڈیسن ایجنسی، ای ایم اے امریکی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی مشترکہ کورونا ویکسین کی منظوری کے لیے 23 دسمبر سے 29 دسمبر تک فیصلہ کر لے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جرمن چانسلر اور جرمنی کی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ اگر ویکسین کی منظوری کا جلد فیصلہ نہ کیا گیا تو یورپی یونین کی اہلیت پر سوال اٹھیں گے۔ خیال رہے کہ بائیو این ٹیک ایک جرمن کمپنی ہے تاہم جرمنی میں اب تک اس کی جانب سے بنائی جانے والی ویکسین کا استعمال شروع نہیں کیا جا سکا۔


خبر کا کوڈ: 903844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903844/جرمنی-نے-کورونا-ویکسین-کی-جلد-منظوری-کیلیے-یورپی-یونین-پر-دباؤ-بڑھا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org