QR CodeQR Code

نواب شاہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

15 Dec 2020 12:28

سال مئی 2014ء میں نواب شاہ میں صبح 3 بج کر 51 پر آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ کا مرکز نواب شاہ سے مشرق کی جانب 72 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کے جھٹکے نواب شاہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے، زلزلے کے خوف سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال مئی 2014ء میں نواب شاہ میں صبح 3 بج کر 51 پر آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 2 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 903848

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903848/نواب-شاہ-میں-زلزلے-کے-جھٹکے-شدت-3-5-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org