0
Tuesday 15 Dec 2020 13:51

صدر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020ء کی منظوری دیدی

صدر عارف علوی نے انسدادِ ریپ آرڈیننس 2020ء کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے صدر عارف علوی نے انسداد عصمت دری آرڈیننس دو ہزار بیس کی منظوری دے دی۔ آرڈیننس سے عورتوں اور بچوں کے خلاف زیادتی کے معاملات کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ زیادتی کے ملزمان کے تیز ٹرائل اور کیسز جلد از جلد نمٹانے کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، خصوصی عدالتیں 4 ماہ کے اندر زیادتی کے کیسز کو نمٹائیں گی۔ آرڈیننس کے تحت وزیرِاعظم انسدادِ زیادتی کرائسس سیلز کا قیام عمل میں لائیں گے، یہ سیل چھ گھنٹے کے اندر اندر متاثرہ افراد کا میڈیکل معائنہ کرانے کا مجاز ہوگا جبکہ نادرا کی مدد سے قومی سطح پر جنسی زیادتی کے مجرمان کا رجسٹر تیار کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے تحت زیادتی کے متاثرین کی شناخت ظاہر کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے اس عمل کو قابلِ سزا جرم قرار دے دیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت تحقیقات میں کوتاہی برتنے پر پولیس وسرکاری ملازم کو تین سال سزا اور جرمانہ ہوگا جبکہ غلط معلومات فراہم کرنے والے پولیس اور سرکاری ملازم کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نوٹیفائیڈ بورڈ کے ذریعے مجرم کو کیمیکل یا ادویات کے ذریعے نامرد بنایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 903875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش