QR CodeQR Code

مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ نون کا وہی حال کیا ہے جو پیپلز پارٹی کا بلاول نے کیا ہے، فیصل جاوید

15 Dec 2020 14:27

حکومتی سینیٹر نے کہا ہے کہ ان کے سارے وہ لوگ جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی جدوجہد کی وہ آج گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل جاوید نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو پی ٹی آئی کی وومن آف دی میچ قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ مریم نواز کو پی ٹی آئی کی وومن آف دی میچ ہیں۔ فیصل جاوید نے کہا کہ انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کیونکہ جو حال انہوں نےپاکستان مسلم لیگ نون کا کیا ہے وہی حال پیپلز پارٹی کا بلاول نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سارے وہ لوگ جنہوں نے پارٹی کے لیے قربانیاں دی جدوجہد کی وہ آج گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ پی ایم ایل نون - انا للہ وانا الیہ راجعون


خبر کا کوڈ: 903885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903885/مریم-نواز-نے-پاکستان-مسلم-لیگ-نون-کا-وہی-حال-کیا-ہے-جو-پیپلز-پارٹی-بلاول-فیصل-جاوید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org