QR CodeQR Code

بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ کرنا بند کر دے، ثروت اعجاز قادری

15 Dec 2020 19:29

تنظیمی عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے ہی دشمن کو شکست اور ملک کو آگے لیجایا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں تخریب کاری کو ناکام بنانے پر پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہے، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف حکومت اور اداروں کے ساتھ ہیں، کراچی کو تخریب کاری کی سازش کرنیوالوں کے ہاتھ سرحد پار جاتے ہیں، بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی اور فنڈنگ کرنا بند کر دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ روانگی سے قبل کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر تنظیمی عہدیداروں سے خطاب میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام دہشتگردی سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں، ملک کی سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنونی انسانیت دشمن نظریہ زمیں بوس ہو رہا ہے، بھارت کے عوام مودی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، بھارت دہشتگردی کرکے عالمی برادری اور بھارتیوں کی نظریں مودی کے انسانیت دشمن نظریہ سے ہٹانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا کا ماڈل ملک بنانا کر دم لینگے، نیک نیتی اور مدینہ منورہ کی طرف رخ کرکے تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے، تو کامیابی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے ہی دشمن کو شکست اور ملک کو آگے لیجایا جا سکتا ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتیں ملک کو ماڈل بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 903932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903932/بھارت-دہشتگردوں-کی-پشت-پناہی-اور-فنڈنگ-کرنا-بند-کر-دے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org