0
Tuesday 15 Dec 2020 19:37

قطر و عمان نے صیہونی دوستی پر مبنی امریکی مطالبہ مسترد کر دیا

قطر و عمان نے صیہونی دوستی پر مبنی امریکی مطالبہ مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ سے چلنے والے عرب اخبار "رأی الیوم" نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر کے داماد و خصوصی نمائندے جیئرڈ کشنر نے قطر کے اپنے دورے کے دوران قطری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی باقی ماندہ "مختصر صدارتی مدت" کے دوران غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کا اعلان کر دے جس کا قطری حکومت کی جانب سے منفی جواب دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطری حکومت نے صیہونی رژیم کے ساتھ دوستی پر مبنی امریکی مطالبہ تو مسترد کر دیا ہے تاہم متعدد دوسرے امریکی مطالبات کے جواب میں لچک ظاہر کی ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اعلی سفارتی عہدیدار نے رأی الیوم کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا عمان بھی غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر لے گا یا نہیں؟ کہا ہے کہ اس نے حال ہی میں عمانی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں اُسے بتایا گیا ہے کہ عمان اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ آگاہ ذرائع نے مزید بتایا کہ کویت کی جانب سے بھی اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی دباؤ کے باعث متعدد عرب ممالک تاحال اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کر چکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش شامل ہیں جبکہ غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ متعدد دوسرے عرب ممالک بھی اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں جن میں "سعودی شاہی رژیم" سرفہرست ہے۔
خبر کا کوڈ : 903933
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش