0
Monday 8 Aug 2011 23:24

لدھیانہ کی مسجد سے پینسٹھ سال بعد اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی

لدھیانہ کی مسجد سے پینسٹھ سال بعد اللہ اکبر کی صدا بلند ہوئی
لدھیانہ:اسلام ٹائمز۔ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی ایک مسجد پینسٹھ سال بعد مسلمانوں کے حوالے کر دی گئی ہے، جہاں سے چھ دہائیوں بعد اذان کی آواز بلند ہوئی اور مسلمانوں نے نماز ادا کی۔ چھوٹا ولی پور نامی گاؤں کی یہ مسجد تقسیم ِ ہند کے بعد سے بند تھی، جہاں پینسٹھ سال سے نماز ادا نہیں کی گئی تھی۔ رمضان کے تحفے کے طور پر گاؤں کے افراد نے یہ مسجد مسلمانوں کے حوالے کر دی، جس کی صفائی ستھرائی کر کے تقریبا ً سو مسلمانوں نے محمد عثمان رحمانی کی امامت میں رمضان کی پہلی نماز ادا کی۔
خبر کا کوڈ : 90395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش