QR CodeQR Code

بکھرتا امریکہ

اگر سرخ ریاستیں علیحدہ ہونا چاہتی ہیں تو ہو جائیں، تب ہم بہتر حالت میں ہونگے، سابق امریکی وزیر

15 Dec 2020 22:29

ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں امریکہ کے سابق وزیر محنت و اقتصادی مشیر رابرٹ ریچ نے ایلن ویسٹ کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر سرخ ریاستیں علیحدہ ہونا چاہتی ہیں تو (علیحدہ ہو جائیں) جیسا کہ ٹیکساس میں ریپلکن پارٹی کے چیئرمین کا مطالبہ ہے۔۔ البتہ اس صورت میں ہم کہیں بہتر اقتصادی حالت میں ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق وزیر محنت، اقتصادی مشیر، لکھاری، پروفیسر اور سیاسی تجزیہ نگار رابرٹ ریچ (Robert Bernard Reich) نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی اعلی حکومتی شخصیات کی جانب سے ٹرمپ کی حامی "سرخ" ریاستوں کو "نیلی" ریاستوں سے علیحدہ کرنے کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ریاستیں جو علیحدہ ہونا چاہتی ہیں، علیحدہ ہو جائیں کیونکہ اس طرح ہماری مالی حالت زیادہ بہتر ہو جائے گی۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں رابرٹ ریچ نے لکھا کہ (جو بائیڈن کی حامی) "نیلی" ریاستیں (بجٹ کی مد میں) واپس لئے جانے والے ڈالرز کے مقابلے میں ٹیکس کی مد میں واشنگٹن کو زیادہ ڈالر دیتی ہیں جبکہ (ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی) "سرخ" ریاستیں اپنے ادا کردہ ڈالرز سے بڑھ کر (بجٹ کی مد میں) واپس لے لیتی ہیں!

سابق امریکی وزیر نے ایلن ویسٹ کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اگر سرخ ریاستیں علیحدہ ہونا چاہتی ہیں تو (علیحدہ ہو جائیں) جیسا کہ ٹیکساس میں ریپلکن پارٹی کے چیئرمین کا مطالبہ ہے۔۔ البتہ اس صورت میں نیلی ریاستیں اپنی دولت کو محفوظ رکھنے میں کامیاب ہو سکتی ہیں! رابرٹ ریچ نے مزید لکھا کہ (ڈونلڈ ٹرمپ کی حامی ریاستوں کے امریکہ سے علیحدہ ہو جانے پر) ہم کہیں بہتر اقتصادی حالت میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ٹیکساس میں ریپلکن پارٹی کے چیئرمین ایلن ویسٹ نے سپریم کورٹ میں "انتخاباتی نتائج کی منسوخی کی درخواست" کے مسترد ہو جانے پر اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ قانون کا احترام کرنے والی (یا ٹرمپ کی حامی) ریاستیں علیحدہ اتحاد بنا لیں تاکہ دھاندلی پر مبنی ان انتخابات کے نتائج کی عدم قبولیت کا اعلان کیا جا سکے۔
 

 


خبر کا کوڈ: 903973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/903973/اگر-سرخ-ریاستیں-علیحدہ-ہونا-چاہتی-ہیں-ہو-جائیں-تب-ہم-بہتر-حالت-میں-ہونگے-سابق-امریکی-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org