QR CodeQR Code

اسرائیل اور خلیجی ریاستوں کا ایران کے خوف میں مشترکہ میزائل دفاعی نظام پر کام کا آغاز

16 Dec 2020 08:47

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی میزائل ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ موشے پیٹل نے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ واشنگٹن حکومت کی منظوری کے بعد ہی کیا جائیگا، کیونکہ اسرائیلی میزائل دفاعی نظام میں یا تو امریکی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے یا پھر یہ امریکی فنڈنگ سے تیار ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یہ اشارہ دیا ہے کہ ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ ایک مشترکہ میزائل دفاعی نظام پر کام شروع کرسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بیان اسرائیلی میزائل ڈیفنس آرگنائزیشن کے سربراہ موشے پیٹل کی جانب سے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی یہ ذیلی آرگنائزیشن ملکی محکمہ دفاع کے زیر نگرانی کام کرتی ہے، تاہم موشے کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ واشنگٹن حکومت کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا، کیونکہ اسرائیلی میزائل دفاعی نظام میں یا تو امریکی ٹیکنالوجی استعمال ہوئی ہے یا پھر یہ امریکی فنڈنگ سے تیار ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 904034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904034/اسرائیل-اور-خلیجی-ریاستوں-کا-ایران-کے-خوف-میں-مشترکہ-میزائل-دفاعی-نظام-پر-کام-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org