QR CodeQR Code

چین دنیا میں خوشحالی بانٹنے کی سوچ رکھتا ہے، عاصم باجوہ

16 Dec 2020 09:58

اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران چین واحد ملک ہے جس کی معاشی کارکردگی بہتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کورونا کی وجہ سے  پوری دنیا کی معیشتیں متاثر ہوئیں۔ اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران چین واحد ملک ہے جس کی معاشی کارکردگی بہتر ہے۔ چین کورونا سے پہلے ہی دنیا کے ساتھ خوشحالی بانٹنے کی سوچ لے کر چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر برق رفتاری سے کام جاری ہے، ایک خطہ ایک سڑک کا منصوبہ علاقائی رابطوں میں بہتری اورغربت میں کمی کا سبب بنے گا۔


خبر کا کوڈ: 904042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904042/چین-دنیا-میں-خوشحالی-بانٹنے-کی-سوچ-رکھتا-ہے-عاصم-باجوہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org