QR CodeQR Code

آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات

16 Dec 2020 10:51

آئی ایس پی آر کے مطابق قمر باجوہ اور سعید المالکی کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی سفیر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی صورتحال، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی جانب سے علاقائی امور سمیت دیگر معاملات پر پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا گیا۔ اس کےعلاوہ آرمی چیف سے پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر نے بھی  ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 904063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904063/آرمی-چیف-سے-سعودی-سفیر-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org