QR CodeQR Code

بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے، شبلی فراز

16 Dec 2020 12:05

ہندوتوا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مودی نے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، مودی نے دنیا کو بتایا کہ ہندوستان جمہوری نہیں فاشسٹ ملک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔ سینیٹر شبلی فراز کا ہندوتوا کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کو ہماری کہانی بتانا لازمی ہے، ہمارا قصہ سچ پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں کہ بھارت نے کبھی پاکستان کو قبول نہیں کیا، مودی نے اپنا اصل چہرہ دنیا کو دکھایا ہے، مودی نے دنیا کو بتایا کہ ہندوستان جمہوری نہیں فاشسٹ ملک ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ دنیا کو ہندوستان کا اصل چہرہ دکھانا لازمی ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کہاں ہیں؟ وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے، بھارت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے بھارت جھوٹ، بہتان اور الزام تراشی کا سہارا لیتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انتہا پسند حکومت کے عزائم سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہیں۔


خبر کا کوڈ: 904079

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904079/بھارت-پاکستان-کو-عدم-استحکام-سے-دوچار-کرنے-کے-درپے-ہے-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org