0
Wednesday 16 Dec 2020 13:27

اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی عظیم قربانی نے پوری قوم کو متحد کیا، شاہ محمود

اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی عظیم قربانی نے پوری قوم کو متحد کیا، شاہ محمود
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انسانیت سوز سانحہ آرمی پبلک اسکول کے 6 برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی عظیم قربانی نے پوری قوم کو متحد کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی تازہ ہے، اس دن کو پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی جیسے ناسور کو شکست دی، آج  قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائے اے پی ایس کو سلام پیش کرتی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ہم دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 904107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش