QR CodeQR Code

سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی تاریخ اور دشمن ایک، سبق حاصل کرنا ضروری ہے، مصطفیٰ کمال

16 Dec 2020 17:41

ایک بیان میں پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ دشمن ہماری اندرونی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہے، اسی لئے وہ پاکستان میں ناصرف مذہبی، لسانی، بڑھتی بےروزگاری اور معاشرتی تفریق اور فقہی فالٹ لائنز کا استعمال کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کے سیاہ باب ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سقوط ڈھاکہ اور سانحہ اے پی ایس کی تاریخ اور دشمن ایک ہے، حکمرانوں اور قوم کو سبق حاصل کرنا ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پی ایس پی چیئرمین نے کہا ہے کہ 16 دسمبر 1971ء کو پاکستان دولخت ہوگیا جبکہ 16 دسمبر 2014ء کو  پشاور میں دشمنوں نے معصوم بچوں کو خاک اور خون میں نہلا دیا، دشمن ہماری اندرونی کمزوریوں سے بخوبی واقف ہے، اسی لئے وہ پاکستان میں ناصرف مذہبی، لسانی اور فقہی فالٹ لائنز کا استعمال کرتا ہے بلکہ بڑھتی بےروزگاری اور معاشرتی تفریق کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکمرانوں اور قوم کو سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس واقعے سے سبق حاصل کرنا ضروری ہے، محروم، مظلوم قومیتوں کو عزت، انصاف، اختیار اور بنیادی حقوق کی فراہمی سے ملک ٹوٹتے نہیں بلکہ مضبوط ہوا کرتے ہیں، جس طرح دہشتگردی کےخلاف جاری جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اسی طرح ملک میں آج ایک نئے سوشل کانٹریکٹ کی ضرورت ہے جو گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے سانحہ اے پی ایس کے تمام شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔


خبر کا کوڈ: 904131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904131/سقوط-ڈھاکہ-اور-سانحہ-اے-پی-ایس-کی-تاریخ-دشمن-ایک-سبق-حاصل-کرنا-ضروری-ہے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org