0
Wednesday 16 Dec 2020 20:00

بی جے پی ہندؤوں کو سکھوں کیخلاف اکسا رہی ہے، سکھبیر بادل

بی جے پی ہندؤوں کو سکھوں کیخلاف اکسا رہی ہے، سکھبیر بادل
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت کے تین نئے زراعی قوانین کے خلاف جاری کسانوں کے احتجاج کے حوالے سے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایس اے ڈی کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے بی جے پی کا تقابل ’’حقیقی ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘‘ سے کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ہندوؤں کو سکھوں کے خلاف اکسانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پہلے مسلمانوں کے ہندوؤں کے خلاف بھڑکایا اب یہ پارٹی پنجاب میں اپنا شیطانی کھیل دوبارہ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھارتی حکومت کی تائید میں بات کرتا ہے تو اس کو ’’دیش بھگت‘‘ قرار دیا جاتا ہے اور اگر وہ ان کے خلاف بات کرتا ہے تو اس کو ’’ٹکڑے ٹکڑے گینگ‘‘ کا لقب دیا جاتا ہے۔

سکھبیر سنگھ بادل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ملک میں بی جے پی حقیقی ٹکڑے ٹکڑے گینگ ہے۔ قومی یکجہتی کو ٹکڑوں میں کاٹ دیا ہے، شرم کی بات ہے کہ ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکایا اور اب پنجابی ہندوؤں کو سکھ بھائیوں بالخصوص کسانوں کے خلاف بھڑکانے کا کام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن پرست پنجاب کو بی جے پی فرقہ وارانہ آگ میں جھونک رہے ہیں۔ سکھبیر سنگھ بادل نے الزام لگایا کہ بی جے پی ایک کمیونٹی کے خلاف دوسرے کمیونٹی کو اکسا کر ملک کو حصوں میں بانٹنے کا کام کیا جارہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کسان پنجاب، ہریانہ اور دیگر مقامات پر بھارتی حکومت کے نافذ کردہ نئے قوانین کے خلاف پچھلے بیس دنوں سے احتجاج دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور مذکورہ قوانین سے مرکزی حکومت کی دستبرداری تک وہ اپنے احتجاج جاری رکھنے پر بضد ہیں۔
خبر کا کوڈ : 904147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش