0
Wednesday 16 Dec 2020 20:02

آئی جی پنجاب کا پیشہ ور ضمانتیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

آئی جی پنجاب کا پیشہ ور ضمانتیوں کیخلاف کارروائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ پیشہ ور ضمانتیوں کا ریکارڈ اکٹھا کرکے ان کے محاسبے اور بلیک لسٹ کرنے کیلئے سیشن ججوں کو خطوط بھجوائے جائیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران صوبے کے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز سے خطاب کے دوران آئی جی پنجاب انعام غنی کا کہنا تھا کہ تمام آ رپی اوز، ڈی پی اوز سمیت دیگر کمانڈ افسران اپنے اضلاع کے مالی معاملات کے کیسز انتہائی شفاف اور درست رکھیں کیونکہ کسی بھی ضلع سے مالی بے ضابطگی کا کوئی کیس سامنے آیا تو میں اسے تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوانے میں ذرہ بھر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کروں گا، تاکہ ان کیخلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کرسمس پر زہریلی اور کچی شراب کی خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے جبکہ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرنس کے تحت کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور عادی ون ویلرز کے والدین سے شورٹی بانڈز لئے جائیں کہ ان کے بچے ون ویلنگ کی کسی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ کانفرنس کے موقع پر سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 904156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش