QR CodeQR Code

پنجگور، فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

16 Dec 2020 21:14

لیویز ذرائع کے مطابق  لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ لیویز فورس اس واقعہ کی تقتیش کر رہی ہے۔ پنجگور کے تحصیل پروم کا یہ علاقہ تقریباً شہر سے  60 کلو میٹر دور ہے اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے تحصیل پروم میں فائرنگ کے واقعہ میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ  پنجگور کے علاقے پروم ڈیم کے قریب پیش آیا ہے۔ اس واقعہ میں پانچ افراد عبداللہ ولد محمد عیسیٰ  سکنہ خضدار، نور بخش ولد عںدالکریم سکنہ خضدار، داؤد ولد عزیز محمد سکنہ خاران، خیر بخش والد اللہ بخش سکنہ خاران، سفر خان ولد راہو سکنہ خاران  جاں بحق ہو گئے ہیں۔ چار زخمیوں میں طاؤس خان سکنہ خاران، یاسین ولد نبی بخش سکنہ گدر اور سراج ولد عبدلکریم سکنہ خضدار  شامل ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق  لاشیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پنجگور کا کہنا ہے کہ لیویز فورس اس واقعہ کی تقتیش کر رہی ہے۔ پنجگور کے تحصیل پروم کا یہ علاقہ تقریباً شہر سے  60 کلو میٹر دور ہے اور دشوار گزار راستوں پر مشتمل ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ایف سی علاقے میں پہنچ گئے۔ لاشوں آور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاحال اس بات کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیسے اور کیونکر پیش آیا، یہ دو گروہوں کے مابین مسلح تصادم تھا یا دہشتگردی۔


خبر کا کوڈ: 904165

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904165/پنجگور-فائرنگ-کے-نتیجے-میں-5-افراد-جاں-بحق-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org