0
Wednesday 16 Dec 2020 21:41

ایم این اے علی وزیر پشاور میں گرفتار

ایم این اے علی وزیر پشاور میں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو پشاور پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی وزیر پر کراچی میں نفرت انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے  ممبر قومی اسمبلی وزیر کی نااہلی کی درخواست خارج کی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا تھا۔ شہری عبدالولی کی درخواست میں پشون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی بھی استدعا کی گئی تھی۔ 
خبر کا کوڈ : 904171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش