0
Thursday 17 Dec 2020 09:16

شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ صاحب کے پارٹی میں اپنے اپنے گروپس ہیں، شبلی فراز

شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ صاحب کے پارٹی میں اپنے اپنے گروپس ہیں، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن 30 دن پہلے سینیٹ الیکشن منعقد کرواسکتا ہے، ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ صاحب کے اپنے اپنے گروپس ہیں، اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں خاندانی لمیٹڈ کمپنیاں بن چکی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مارچ کے بجائے فروری میں سینیٹ الیکشن کروانا بالکل ممکن ہے، الیکشن کمیشن کا استحقاق ہے کہ سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کرے، گیارہ مارچ 2021ء کو سینیٹ کے آدھے اراکین کی رکنیت ختم ہو جائے گی۔

ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے ثناء اللہ بلوچ نے کہا کہ کرپشن روکنا ہے تو سینیٹ کے الیکشن براہ راست کروائے جائیں،ہنگامی حالات میں ہی قبل از وقت الیکشن کروائے جاسکتے ہیں، ملک میں ایسے کوئی حالات نہیں کہ سینیٹ الیکشن وقت سے قبل کروائے جائیں،سینیٹ الیکشن پہلے کرانے کیلئے آئین میں کم از کم 5ترامیم کرنا ہوں گی،نیشنل ڈائیلاگ حکومتیں نہیں قومی ادارے کرواتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 904243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش