QR CodeQR Code

مائیک پومپیو قرنطینہ میں چلے گئے

17 Dec 2020 11:36

بیان میں کہا گیا کہ پرائیویسی کے مدنظر ان سے ملاقات کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار شخص سے ملاقات کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پومپیو کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سی ڈی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق مائیک پومپیو قرنطینہ میں چلے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ پرائیویسی کے مدنظر ان سے ملاقات کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جا سکتی۔


خبر کا کوڈ: 904272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904272/مائیک-پومپیو-قرنطینہ-میں-چلے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org