QR CodeQR Code

خواتین کی حرمت پامال کرنیوالوں کیلئے ریپ آرڈیننس جاری کر دیا، فردوس عاشق

17 Dec 2020 11:59

معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ مجرموں کو عمر قید، جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خواتین کی حرمت پامال کرنے والوں کے لیے ریپ آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گجرپورہ کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہو گا۔ فردوس عاشق نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ مجرموں کو عمر قید، جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جنسی زیادتی اور معاشرتی ناہمواری جیسے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کیلئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ریپ آرڈیننس جاری کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 904283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904283/خواتین-کی-حرمت-پامال-کرنیوالوں-کیلئے-ریپ-ا-رڈیننس-جاری-کر-دیا-فردوس-عاشق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org