QR CodeQR Code

پنجاب حکومت اسرائیل کے دوستوں پر مہربان، صدر یو اے ای کی دی گئی اراضی کی لیز میں توسیع دیدی

17 Dec 2020 18:54

لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کی۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کیساتھ خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے یو اے ای کے صدر شیخ زاید بن النہیان کو لیز پر دی گئی اراضی کی لیز میں مزید توسیع کر دی گئی ہے اور یہ توسیع نئے ریٹس کی بجائے پرانی قیمت پر ہی دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت اسرائیلی کے یاروں کیلئے مہربان ہو گئی۔ پنجاب حکومت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زاید بن النہیان کو چولستان اور رحیم یار خان میں لیز پر دی گئی اراضی کو پرانے نرخوں پر ہی نئے لیز میں توسیع کر دی ہے۔ لاہور میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کی۔ اجلاس میں پنجاب کابینہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کیساتھ خیر سگالی کے جذبے کا اظہار کیا گیا۔ صوبائی کابینہ نے یو اے ای کے صدر شیخ زاید بن النہیان کو لیز پر دی گئی اراضی کی لیز میں مزید توسیع کر دی گئی ہے اور یہ توسیع نئے ریٹس کی بجائے پرانی قیمت پر ہی دی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ کے ارکان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ یاد رہے کہ چولستان اور رحیم یار خان میں شیخ زاید سمیت دیگر اماراتی شہزادے شکار کیلئے آتے ہیں اور صحرا میں ہی قیام کرتے ہیں جہاں ان کیلئے تمام سہولتوں سے آراستہ خیمے نصب کئے جاتے ہیں۔ اب پنجاب حکومت نے دوبارہ یو اے ای کی لیز میں توسیع دے دی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 904290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904290/پنجاب-حکومت-اسرائیل-کے-دوستوں-پر-مہربان-صدر-یو-اے-کی-دی-گئی-اراضی-لیز-میں-توسیع-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org