QR CodeQR Code

سندھ کے تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم

17 Dec 2020 15:22

صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر کے مدارس کو تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام دینی مدارس میں تعلیمی سرگرمیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں تمام مدارس میں تدریسی عمل فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک سرکاری، نیم سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔


خبر کا کوڈ: 904329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904329/سندھ-کے-تمام-دینی-مدارس-میں-تعلیمی-سرگرمیاں-فوری-بند-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org