0
Thursday 17 Dec 2020 16:16

چوہدری برادران کی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم

چوہدری برادران کی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ ہائی کورٹ نے نیب کو 4 ہفتوں میں چوہدری برادران کی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائی کورٹ میں چوہدری برادران کے خلاف نیب انکوائریوں اور چیئرمین نیب کے اختیارات کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ چوہدری برادران کے وکیل نےعدالت عالیہ کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل پر آمدن سے زائد اثاثوں اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں، 2016ء میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کو نیب نے بند کر دیا تھا۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نےعدالت کو بتایا کہ نیب نے چوہدری برادران کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس بند کر دیا ہے، چوہدری برادران کے خلاف نیب کے پاس زیر التوا ہے۔

ڈی جی نیب نےعدالت کو آمدن سے زائد اثاثوں سے متعکق کیس کے بارے میں بتایا کہ 2000ء میں گجرات کے رہائشی نے چوہدری برادران کے خلاف شکایت درج کرائی، اس وقت کے چیئرمین نیب نے محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات کا حکم دیا، 2010ء میں نیب لاہور نے چیئرمین نیب کو چوہدری برادران کے کیس سے متعلق خط لکھا، 2014ء میں اعلیٰ سطح کمیٹی نے 2 ماہ میں اس کیس کو دیکھ کر جلدی مکمل کرنے کی ہدایت کی، 2017ء میں اس کیس پر دوبارہ کام ہوا اور چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت کو طلب کیا گیا، چوہدری برادران کو اثاثوں سے متعلق پرفارما دیا گیا، ہم چوہدری برادران کے خلاف تحقیقات چھ ماہ میں مکمل کر لیں گے۔

جسٹس صداقت علی خان نے ڈی جی نیب لاہور سے استفسار کیا کہ اگر ایک شخص ٹیکس دے رہا ہے اور اس کے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں پھر آپ اس کے خلاف تفتیش کیسے شروع کرتے ہیں، آپ کے اپنے کتنے اثاثے ہیں اور آپ جب لیفٹیننٹ تھے تب آپ کی تنخواہ کتنی تھی؟، عدالت عالیہ کے استفسار پر شہزاد سلیم نے کہا کہ ان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ روپے ہے، وہ اس وقت نیب سے ماہانہ 5 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں، اور لیفٹیننٹ کی حیثیت سے تنخواہ سے متعلق اس وقت ریکارڈ میرے پاس نہیں۔ جس پر جسٹس صداقت علی نے ریمارکس دیئے کہ کسی وقت تسلی سے آپ سے آپ کے بارے میں پوچھیں گے۔ نیب چوہدری برادران کی آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات 4 ہفتوں میں مکمل کرے۔
خبر کا کوڈ : 904337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش