0
Thursday 17 Dec 2020 16:23

حکومت کو وزارت داخلہ کیلئے شیخ رشید سے بہتر کوئی نہیں ملا، سعید غنی

حکومت کو وزارت داخلہ کیلئے شیخ رشید سے بہتر کوئی نہیں ملا، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ حکومت کو وزارت داخلہ کے لئے شیخ رشید سے بہتر کوئی آدمی نہیں ملا۔ رہنما پیپلز پارٹی اور وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ حکومت کا چل چلاؤ ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ وزارت داخلہ بدلنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اس سے اُوپر کی چیز بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومت کو کوئی رقم نہیں دی، 20 لاکھ کے قریب کوویڈ کی کٹس استعمال کی ہیں، جس میں سے 4 لاکھ این ڈی ایم اے نے دی ہیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے نے کوئی رقم نہیں دی، سندھ حکومت اپنے وسائل سے کام کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 904339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش