اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بسوں میں انشورنس پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں بسوں انشورنس متعارف کرائی جا رہی ہے، بس حادثات پر مسافروں کو معاوضہ ملے گا۔ اویس شاہ نے کہا کہ کراچی میں ریڈ لائن بس مارچ میں شروع کریں گے، دو سال میں سستی ترین ریڈ لائن بس مکمل ہوگی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ جولائی میں یلو لائن بس سروس شروع ہوگی۔