0
Thursday 17 Dec 2020 19:11

پنجاب کابینہ نے صوبے کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں یکساں نصاب کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے صوبے کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں یکساں نصاب کی منظوری دیدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ نے صوبے بھر کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں یکساں  نصاب نافذ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان کا  کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے "دو نہیں ایک پاکستان" کے منشور کے تحت دو سال کے ہوم ورک کے بعد آج پنجاب کابینہ نے صوبے میں سنگل نیشنل کریکلم لاگو کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سے پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کے نصاب میں تضادات ختم ہوں گے اور تمام بچوں کے تدریسی ٹارگٹ ایک جیسے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال مارچ سے ان شاءاللہ سنگل نیشنل کریکلم پرائمری سکولوں میں شروع کروا دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی کاوش میں شامل ملک بھر کے ماہرینِ تعلیم، سکالرز، ایڈمنسٹریشن اور وفاقی و صوبائی وزراء مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے ایک ناممکن لگنے والے کام کو ممکن کرکے دکھایا۔
خبر کا کوڈ : 904379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش