0
Thursday 17 Dec 2020 19:27

مریم نواز کا لیگی ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ، متعدد ارکان غائب

مریم نواز کا لیگی ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ، متعدد ارکان غائب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان اسمبلی نے لیگی نائب صدر مریم نواز کو استعفے جمع کرا دیئے ہیں۔ مریم نواز نے لاہور کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے تمام ارکان اسمبلی نے مریم نواز کو استعفے جمع کرا دیئے ہیں۔ ظہرانے میں متعدد لیگی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سابق ڈپٹی مئیر شرکت نہ کر سکے۔ ایم این اے وحید عالم خان، ارکان صوبائی اسمبلی کرنل (ر) طارق، ملک غلام حبیب اعوان، باو اختر علی ٹکٹ ہولڈر این اے 130، خواجہ احمد حسان، ٹکٹ ہولڈر پی پی 170، میاں محمد سلیم، سابق ڈپٹی مئیر راو شہاب الدین نے مریم نواز کے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔

وحید عالم خان اپنے پوتے کی طبعیت کی ناسازی جبکہ ایم پی اے باو اختر علی کی اپنی طبعیت ناساز ہونے کے باعث ظہرانے میں شریک نہیں ہوئے۔ خواجہ احمد حسان کے اہلخانہ کو کورونا وائرس ہوا ہے، جبکہ ٹکٹ ہولڈر پی پی 170 میاں محمد سلیم خود کورونا وائرس کی وجہ سے قرنطینہ ہیں۔ سابق ڈپٹی مئیر راو شہاب الدین بھی مریم نواز کے ظہرانے میں شریک نہیں ہوئے۔ ظہرانے میں شرکت کرنیوالے ارکان اسمبلی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جلسہ 3 بجے شروع ہونا چاہیے تھا جو 5 بجے شروع ہوا۔ جلسے میں شریک عوام تاخیر کے باعث تھک گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز لانگ مارچ کیلئے تمام ارکان اسمبلی سے تجویز مانگ لی، اس سلسلے میں مریم نواز چند روز بعد دوبارہ ملاقات کریں گی۔ خیال رہے کہ لاہور جلسے میں بندے کم لانے پر مریم نواز نے اپنی پارٹی کے لاہور سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کو قصور وار قرار دیا تھا۔

 
خبر کا کوڈ : 904380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش