0
Thursday 17 Dec 2020 20:24

علامہ افضل حیدری کو جامعۃ المنتظر کا مہتمم اعلیٰ مقرر کر دیا گیا

علامہ افضل حیدری کو جامعۃ المنتظر کا مہتمم اعلیٰ مقرر کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل، ممتاز عالم دین اور استاد علامہ محمد افضل حیدری کو جامعۃ المنتظر لاہور کا مہتمم اعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ علامہ افضل حیدری اب جامعۃ المنتظر کے انتظامی و تدریسی امور سمیت دیگر معاملات کے مسئول ہوں گے۔ یہ نشست علامہ سید قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات کے باعث خالی تھی۔ مختلف شیعہ جماعتوں کے قائدین کی جانب سے علامہ محمد افضل حیدری کی تقرری پر اظہار مسرت کیا گیا ہے اور انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔ قائدین نے اُمید ظاہر کی ہے کہ علامہ محمد افضل حیدری بہتر انداز میں جامعۃ المنتظر کے معاملات چلائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 904386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش