0
Thursday 17 Dec 2020 22:24

خیبر پختونخوا میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کا نفاذ جلد ممکن بنایا جائیگا، کامران بنگش

خیبر پختونخوا میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کا نفاذ جلد ممکن بنایا جائیگا، کامران بنگش
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلٰی تعلیم نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کو سکلڈ، ای کامرس اور روزگار کے مواقعوں کی تخلیق سے منسلک کر رہے ہیں، صوبہ میں ایٹا کے زریعے بھرتیوں کیلئے ٹائم لائن متعین کرکے محکموں کیلئے بروقت بھرتیاں یقینی بنا رہے ہیں، صوبہ میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کا نفاذ میرٹ کی بالادستی کی جانب ایک اور قدم ہوگا۔ معاون خصوصی نے جمعرات کو ایٹا کے دورے کے موقع پر ادارے کو تمام ٹیسٹ جلد سے جلد کنڈکٹ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھرتیوں کیلئے ٹائم لائن متعین کیا جائے تاکہ تمام ڈیپارٹمنٹس کیلئے بھرتیاں بروقت یقینی ہوسکے، کاغذات نامزدگی سے لیکر ٹیسٹ کنڈکٹ اور نتائج تک کے عمل کو مختصر اور سہل بنایا جائے۔ کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کیلئے سافٹ وئیر تیار ہے، انفراسٹرکچر کو حتمی شکل دیکر جلد سے جلد نافذ کرکے میرٹ کی بالادستی اور شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے

معاون خصوصی کامران بنگش نے یونیورسٹی آف انجینئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی حیات آباد کا بھی دورہ کیا۔ ایٹا دفتر آمد پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر شرافت ربانی و دیگر عملے نے معاون خصوصی کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایٹا کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے بورڈ آف گورنر سے بھرتیوں کی اپرول لی جارہی ہے، 2019 کی تمام بھرتیاں بلا تعطل کی جاچکی ہیں، دو ہزار بیس کی بھرتیوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، پولیس کانسٹیبل بھرتی کیلئے ڈیڑھ لاک سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، ضم شدہ اضلاع میں بائیس سو پولیس اہلکاروں اور پینتیس سو اساتذہ کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ امسال صوبے کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں ساڑھے چھ ہزار سے زائد اہلکاروں کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 904416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش