QR CodeQR Code

آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کو ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے کے فنڈز جاری

17 Dec 2020 23:15

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے 15 ہزار 229 خاندان اس وقت تصدیق شدہ متاثرین ہیں، جن کو ہر ماہ باقاعدگی سے 12 ہزار فی خاندان کی مالی امداد دی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین آپریشن ضرب عضب کیلئے پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے ماہانہ مالی امداد کی مد میں 18 کروڑ 46 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دیئے جو کہ حسب معمول سم کارڈ کے ذریعے سے متاثرین کو آئندہ ایک، دو دنوں میں موصول ہونا شروع ہو جائینگے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرین کو جاری کردہ حالیہ امدادی رقم کی یہ 76ویں قسط ہے، جو ضرب عضب کے بعد سے اب تک متاثرین کو دی جا رہی ہے۔ اس بارے میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے 15 ہزار 229 خاندان اس وقت تصدیق شدہ متاثرین ہیں، جن کو ہر ماہ باقاعدگی سے 12 ہزار فی خاندان کی مالی امداد دی جارہی ہے تاکہ اپنے گھر سے باہر رہنے والے متاثرین کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ مذکورہ رقم بکاخیل کیمپ اور کیمپ سے باہر رہنے والے تمام متاثرین کو موبائل سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے مل رہی ہے جس کی وجہ اس کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 904426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/904426/ا-پریشن-ضرب-عضب-کے-متاثرین-کو-ساڑھے-اٹھارہ-کروڑ-روپے-فنڈز-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org